24 مارچ، 2017، 11:24 AM

روسی پارلیمان کے سابق رکن کوکیف میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

روسی پارلیمان کے سابق رکن کوکیف میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

روسی پارلیمان کے ایک سابق رکن ڈینیس ووروننکوف کو یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیاہے کہ روسی پارلیمان کے ایک سابق رکن ڈینیس ووروننکوف کو یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  45 سالہ ووروننکوف وسطی کیف میں پریمیئر پیلس ہوٹل سے نکلے ہی تھے کہ ایک نامعلوم شخص نےاُن پر گولی چلا دی۔ ووروننکوف کی اہلیہ ماریا ماکسا کووا بھی روسی پا رلیمان کی رکن تھیں۔
روسی قیادت کے ناقد یہ دونوں میاں بیوی مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات لگنے کے بعد گزشتہ سال روس سے فرار ہو کر یوکرائن چلے گئے تھے، جہاں اُنہیں یوکرائن کی شہریت دے دی گئی تھی۔

News ID 1871290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha